روضہ حضرت عباس(ع) کے خدام کی نئے سیکرٹری جنرل سے ملاقات اور مبارکباد

روضہ حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ ضیاء الدین (دام توفیقہ) سے تشریفات ہال میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے وفد نے ملاقات کی اور روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل تعینات ہونے پر انھیں مبارک باد پیش کی۔

سیکرٹری جنرل کے اس باشرف عہدہ پہ تقرری کے حوالے سے روضہ مبارک کے خدام نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور روضہ مبارک کی ترقی اور زائرین کی خدمت کے لیے ہمیشہ کی طرح مل کر بھر پور کام کرنے کے عزم کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے (ر) سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر (دام توفیقہ) کی رسمی مدتِ خدمت ختم ہونے پر جناب سید مصطفیٰ ضیاء الدین (دام توفیقہ) کو سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے کہ جنہوں نے بروز سوموار (29 جمادی الاول 1443ھ) بمطابق (3 جنوری 2022) سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: