روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور واسط یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے تلاوت و تجوید کے مقابلہ کا انعقاد

واسط یونیورسٹی کے علوم انسانی کالج کے شعبہ قرآنی علوم اور اسلامی تعلیم نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور پراجیکٹ (ٹو بی اے حسینی) کے تعاون سے تلاوت و تجوید کا قرآنی مقابلہ کا انعقاد کیا کہ جس میں مختلف فیکلٹیز کے طلباء نے حصہ لیا۔

یہ مقابلہ بدھ کی صبح (1 جمادی الاول 1443ھ) بمطابق (5 جنوری 2022 ء) کو مذکورہ بالا کالج کے سنٹرل ہال میں منعقد ہوا، اور اسے دیکھنے کے لیے روضہ مبارک کے وفد کے علاوہ اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد ہال میں موجود تھی۔

واضح رہے کہ یہ قرآنی مقابلہ روضہ مبارک کے یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کے الکفیل یوتھ پروگرام کی سرگرمیوں کا حصہ ہے کہ جس کے تحت پورے عراق میں سارا سال فکری وثقافتی تقریبات کا انعقاد کروایا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: