ام البنین (ع) لائبریری کی طرف سے فکری مقابلہ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکش کی ام البنین (ع) لائبریری برائے خواتین نے حضرت فاطمہ زہراء (ع) کے یوم شہادت (3جمادی الثانی) کے موقع پر ایک فکری مقابلہ کا انعقاد کیا ہے۔

یہ مقابلہ صرف خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعے جگر گوشۂ رسول حضرت فاطمہ (ع) کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی جا سکے اور خواتین کی فکری وتاریخی معلومات میں اضافہ کیا جا سکے ۔

اس مقابلے میں شرکت اور اس کی تیاری کے لیے حضرت فاطمہ (ع) کے بارے میں تالیف کردہ کچھ کتابوں کے مجازی سٹال سے استفادہ کیا جا سکتا ہے کہ جو یہاں متوفر ہیں:
https://alkafeel.net/women_library/#/video/419

اپنے جوابات لکھ کر اس نمبر پر ارسال کریں: (٠٠٩٦٤٧٦٠٢٣٦٣٣١١)

مقابلے میں سب سے زیادہ نمبر لینی والی پہلی دس خواتین کو انعامات بھی دیجئے گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: