روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شہادت کی یاد میں جمعرات کی شام 2 جمادی الثانی 1443ھ بمطابق 6 جنوری 2022 کو مابین الحرمین سالانہ مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ اس سالانہ مجلس عزاء میں زائرین اور عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شہادت پر پرسہ پیش کیا۔
یہ سالانہ مجلس عزاء الحوارہ آرگنائزیشن نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے مابین الحرمین منعقد کی تھی۔ مجلس کا آغاز آیات الہی کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد معروف مبلغ سید محمد الطباطبائی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جنت جناب فاطمہ الزہراء (سلام اللہ علیہا) کی سیرت طیبہ، فضائل و مرتبہ اور آپ سے کی جانے والی ناانصافیوں، آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم اور آپ کے والد رسول خدا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے والے مصائب اور تکالیف کو بیان کیا۔
اس کے بعد ملک کے معروف نوحہ خوان مہدی المنکوشی نے جناب فاطمہ الزہراء (سلام اللہ علیہا) کے مصائب اور آلام کو یاد کرت ہوئے نوحہ خوانی کی۔