روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت (3جمادی الثانی بمطابق تیسری روایت) کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم مطہر کے خدام نے شرکت کی
یہ مجلس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ان عزائی تقریبات اور پروگراموں کا ایک حصہ ہے ، جو حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے جمادی الثانی کے تیسرے دن منعقد کئے جاتے ہیں۔۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں منعقدہ اس مجلس عزاء کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد محکمہ مذہبی امور کے شيخ ضياء العبادي نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں روایات و آیات کی روشنی میں گفتگو کی اور دین کے استحکام اور أمير المؤمنين الإمام علي بن أبي طالب(عليه السلام) کے حق کو حاصل کرنے کے لئے آپ خاتون جنت جناب فاطمہ الزہراء (سلام اللہ علیہا) کے عظیم کردار اور قربانیوں کا زکر کیا اور اپ سے کی جانے والی ناانصافی، آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم اور آپ کے والد رسول خدا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے والے مصائب اور تکالیف کو بیان کیا۔
مجلس کے اختتام پر مغموم دلوں کے ساتھ حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) کی مظلومانہ شہادت کو یاد کرتے ہوئے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: