(معرفةُ السيّدة الزهراء عليها السلام) کےعنوان سے شعبہ خطابت برائے خواتین کی عزائی سرگرمیاں

تیسری روایت کے مطابق سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی المناک شہادت کے احیاء کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ خطابت برائے خواتین نے (معرفةُ السيّدة الزهراء عليها السلام) کے عنوان سے عزائی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔ انہی عزائی سرگرمیوں کے سلسلے میں شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے الصدّيقة الطاهرة مرکز کے تعاون سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔ یہ مجلس عزاء الصدّيقة الطاهرة مرکز کے ہال میں منعقد کی گئی تھی۔
مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) کی حیات طیبہ اور اللہ تعالی اور رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک ان کی عزت و منزلت اور ان مصائب کا ذکر کیا گیا جن کا سامنا جناب سیدہ کو کرنا پڑا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعبہ خطابت برائے خواتین اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےعزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے اور شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےخصوصی عزائی تقریبات اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے اوراس مجلس عزاء کا انعقاد بھی اسی پروگرام کا تسلسل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: