الکفیل ہسپتال: ران کی ہڈی کی کامیاب پیوند کاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 26 سالہ مریض کی بائیں ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچر کو ایڈجسٹ کرنے اور نئی ہڈی کی پیوند کاری ے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔ مذکورہ مریض کی ران کی ہڈی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں فریکچر ہو گئی تھی اور ہڈی کا (10 سینٹی میٹر) کا حصہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔
الکفیل ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے کہا، "ہماری میڈیکل ٹیم نے 26 سالہ مریض کی بائیں ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچر کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے ران کی ہڈی کو کاٹنے، اسے فکس کرنے اور نئی ہڈی کی پیوند کاری کے لئےأليزاروف تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔"
انھوعں نے کہا "آپریشن دو مرحلوں میں کیا گیا، پہلے مرحلے کے دوران مریض کی ران میں ایک مصنوعی ہڈی لگائی گئی اور دوسرے مرحلے میں ہم نے بائیں ٹانگ سے فبولا کی ہڈی کو ران میں منتقل کیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: