سینٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے افریقی امور پر ایک خصوصی ریسرچ سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے افریقی امور پر ایک خصوصی ریسرچ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریسرچ سمپوزیم نجف اشرف کے المرتضیٰ ثقافتی مرکز کے ہال میں منعقد ہوا جس میں دینی علوم کے افریقی طلباء اور افریقی امور میں دلچسپی رکھنے والے ماہرین تعلیم اور محققین نے شرکت کی۔
سینٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ سعد الشماری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "اس سمپوزیم کا انعقاد مرکز کی جانب سے افریقی امور پرمنعقد کئے جانے والے پروگرامز کا تسلسل ہے۔ یہ سمپوزیم (افریقہ میں قومی تحریک... کینیا اور ماوما موومنٹ بطور ماڈل) کے عنوان سے منعقد کیا گیا جس کی صدارت المستنصریہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سنان صادق حسین اور بغداد یونیورسٹی/کالج آف یونیورسٹی میں افریقی تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر صادق حسن السودانی نے کی۔ انھوں نے اس تحریک کے اہداف، اس کی ابتدا، اس کے قیام میں مدد کرنے والے عوامل، اور دیگر امور جو سمپوزیم کے انعقاد سے متعلق تھے، پر لیکچرز دیئے۔"
انہوں نے مزید کہا، "سمپوزیم کے دوران افریقی محققین، پروفیسرز اور طلباء نے ڈسکشن سیشنز میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی رائے اور معلومات کا تبادلہ کیا اور سوالات کے جوابات حاصل کئے۔"
سمپوزیم کے اختتام پر معزز مہمانوں اور شرکاء کو اعزازات اور اسناد سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: