الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے خون عطیہ کرنے کی مہم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے محکمہ صحت نجف اشرف کے بلڈ بینک کے تعاون سے خون عطیہ کرنے کی مہم چلائی گئی۔

اس انسان دوست اقدام کا مقصد محکمہ صحت نجف اشرف سے وابستہ بلڈ بینکس اور ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے درکار خون کی ضروریات پورا کرنے میں مدد کرنا، خون عطیہ کرنے کے کلچر اور کمیونٹی سروس کے تصور کوفروغ دینا، اور خون عطیہ کرنے کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

الکفیل یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ڈاکٹر حسام علی حسن العبیدی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ یہ مہم یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نور الدھان کے زیر نگرانی ممنعقد کی گئی تھی اور یہ یونیورسٹی کے سالانہ خدماتی و رفاہی منصوبوں کا حصہ تھی۔ کیونکہ یہ مہم مرکزی بلڈ بینک میں محفوظ کئے گئے بلڈ یونٹس میں اضافے کا باعث ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مہم میں طلباء کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ جور پر شرکت کرتے ہوئے خون کے عطیات فراہم کئے اور یونیورسٹی اس طرح کی سماجی خدمات اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کو جاری رکھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: