روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی نے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی مناسبت اور احیائے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے پندرہویں ایڈیشن کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔ مہرجان موسم الاحزان الفاطمی ہر سال شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی طرف سے خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے جس کی عزائی تقریبات اور مراسم حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت (دوسری روایت کے مطابق) سے پہلے اور یوم شہادت کی تیسری روایت تک جاری رہتی ہیں۔
شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے سربراہ حاج ریاض نعمہ السلمان نے کہا: "مہرجان موسم الاحزان الفاطمی ما بین الحرمین منعقد کیا جاتا ہے اور ان تہواروں اور ثقافتی تقریبات میں سے ہے، جو ہمارا شعبہ ہر سال منعقد کرتا ہے۔"
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہم کچھ بھی کریں جناب زہرا سلام اللہ علیہا کا حق ادا نہیں کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا. "ہم اس طرح کی تقریبات اور مراسم عزا کے قیام کو وہ طریقہ کار سمجھتے ہیں جن کے ذریعے ہم ان ناانصافیوں اور جبر پر روشنی ڈال سکتے ہیں جن کا جناب زہرا (سلام اللہ علیہا) کو سامنا تھا۔"
اس مہرجان میں منعقد کی گئی اہم سرگرمیاں اور پروگرام درج ذیل ہیں:
ایک آڈیو اور ویڈیو (پینوراما) ایونٹ، جس میں خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کی کہانی بیان کی گی۔ یہ چھ اقتباسات پر مشتمل تھا جو درج ذیل ہیں:
پہلا: حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت و طہارت اور حدیث الکساءالیمانی کا ذکر
دوسرا: نجران کے عیسائیوں کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مباہلہ۔
تیسرا: اس میں زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر، وحی اور پیغام کے بارے میں تھا۔
چوتھا: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا عظیم خطبہ۔
پانچواں: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے گھر پر حملہ اورآپ کر ان کے پہلو مبارک کو شکستہ کرنے کا واقعہ۔
چھٹا: زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت اور ان پر ہونے والے طلم و ستم اور ناانصافیوں کے بارے میں تھا۔
کتابی نمائش کا انعقاد بھی اس مہرجان کا حصہ تھا جس میں کربلا کے کچھ کتب خانوں نے اپنی فکری اور ثقافتی مصنوعات کو پیش کے لئے پیش کیا۔
مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے ضمن میں بچوں کے لئے ڈرائینگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
مابین الحرمین مجالس عزاء کا انعقاد بھی اس مہرجان کی اہم سرگرمی تھی۔
متعدد شعراء اورنوحہ خوان حضرات کی شرکت کے ساتھ محفل مسالمہ منعقد کی گئی۔
علامتی تابوت کے ساتھ خواتین اور بچوں کا ماتمی جلوس جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے شروع ہوا اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا۔
واضح رہے کہ پہلے اس مہرجان کی سرگرمیاں صرف ایک دن تک محدود تھیں، لیکن پھر اس مہرجان کی سرگرمیاں ایک دن سے بڑھا کر دس دن تک کی گئی ہیں، کیونکہ عاشورہ محرم کے بعد یہ دوسری اہم ترین عزائی مناسبت ہے اسی بنا پر ایام فاطمیہ کو عاشورا اصغر بھی کہا جاتا ہے۔