دارُ الرّسول الأعظم(صلّى الله عليه وآله وسلّم) کی جانب سے دوسرے سالانہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مقابلے کے انعقاد کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے دارُ الرّسول الأعظم(صلّى الله عليه وآله وسلّم) نے دوسرے سالانہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پرعلمی تحقیق ومطالعہ کو فروغ دینا ہے تاکہ رسول خدا(‏ص) کی سیرت طیبہ کے انسانی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے ان سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ دارُ الرّسول الأعظم(صلّى الله عليه وآله وسلّم) تمام محققین، ماہرین تعلیم اور مذہبی، علمی اور سماجی شخصیات کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔ مقابلے کی اہم شرائط درج ذیل ہیں:
- مقالہ یا مضمون عربی زبان میں لکھا جائے۔
- مقالے یا مضمون کو علمی اور تحقیقی اعتبار سے معیاری ہونا چاہیئے کہ اسے مقابلے میں شامل کیا جا سکے۔
- مقالہ یا مضمون پہلے سے شائع ہوا نہ ہو۔
- مقالہ یا مضمون (500) صفحات سے زیادہ نہیں ہونا چاہیےاور (آسان عربی) فونٹ اور سائز 14 میں ہو۔
- علمی اور فکری کمیٹی بھیجے جانے والے مقالوں کا جائزہ لے گی اور مسترد یا مقابلے میں شامل نہ کئے جانے والے مقالے واپس نہیں کیے جائیں گے۔
- مزید معلومات کے لئے کربلا، حی الاسکان، الکفیل کلچرل کمپلیکس میں تشریف لائیں یا ان نمبروں (0760232333 - 07602355555) پر کال کی کا سکتی ہے۔
مقالات یا مضامین (27 رجب 1443 ہجری) بمطابق (28 فروری 2022 ء) سے لیکر (18ستمبر2022) تک بھیجے جا سکتے ہیں ۔
مقابلے کے نتائج اور فاتحین کا اعلان (27 رجب 1444 ہجری) (18 فروری 2023) کو ہوگا، مقابلے کے پہلے دس فاتحین کے لئے انعامات بھی ہیں یو درج ذیل ہیں:
پہلا انعام / ڈھائی ملین عراقی دینار۔
دوسرا انعام / دو ملین عراقی دینار۔
تیسرا انعام / ڈیڑھ ملین عراقی دینار۔
چوتھا انعام / ملین عراقی دینار۔
پانچواں انعام / 500,000 عراقی دینار۔
جہاں تک دیگر پانچ فاتحین کا تعلق ہے تو انھیں بھی انعامات اور تحائف دیئے جائیں گے اور ان کے مقالات اور مضامین کو شائع کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: