روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے فقط خواتین زائرات کے لیے 15000م2رقبہ پر مشتمل خدماتی کیمپ کا قیام

نصب شدہ خیمے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر زیارت کے لیے پیدل آنے والی خواتین کے لیے الگ سے ایک خدماتی کیمپ قائم کیا ہے کہ جو 15000م2رقبہ پر مشتمل ہے اس کیمپ میں 28بڑے خیمے نصب کیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک میں 90خواتین کی گنجائش موجود ہے ان خیموں میں سردی سے بچنے کے لیے ہیٹر اور دوسرے ضروری سامان کو مہیا کیا گیا ہے اور اسی طرح سے انہیں بارش کے اثرات سے بچانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس خدماتی کیمپ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں کام کرنے والا خواتین کا عملہ بہت ساری دوسری رضا کار خواتین کے ہمراہ زائرات کی خدمت میں دن رات سر گرم عمل ہے اس کیمپ میں خواتین ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل ڈسپنسری بھی شامل ہے اور اس کے علاوہ خواتین کی دینی رہنمائی کے لیے بہت سی معلمات مجالس اور تبلیغ دین کی خدمت بھی سر انجام دے رہی ہیں۔
اس سال خیموں پر مشتمل خواتین کے لیے مختص شدہ کیمپ کو آئندہ سال تک مضیف کی ایک عالی شان عمارت میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: