روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ذیلی ادارے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے اعلان کیا ہے کہ عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے اعزاز میں مرکزی گریجویشن تقریب کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔
یہ تقریب سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے جشن ولادت باسعادت کے ضمن میں بروز جمعہ (28 جنوری، 2022) کو (فاطمہ سلام اللہ علیہا کے نور سے ہم دنیا کو روشن کریں) کے سلوگن کے تحت منعقد کی جائے گی۔
اس تقریب کی انتظامی کمیٹی حال ہی میں گریجویشن مکمل کرنے والی طالبات کو اس اعزازی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم ذیل میں منسلک کارڈ میں درج نمبروں پر رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سارا سال بہت سی سرگرمیاں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کی طالبات کی بھرپور شرکت کے ساتھ یہ گریجویشن تقریب گذشتہ تین سالوں سے مسلسل منعقد کی جا رہی ہے۔