مضیف نے جناب ام البنین(س) کے یوم وفات میں دس ہزار سے زیادہ افراد کو تبرک فراہم کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف (میزبان سیکشن) نے بروز سوموار (13 جمادی الثانی 1443ھ) کو حضرت عباس (ع) کی والدہ جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے زائرین اور عزاداروں کے لیے وسیع پیمانے پر نیاز کا اہتمام کیا اور دس ہزار سے زیادہ کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے۔

مضیف کے سربراہ انجینئر عادل الحمامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ مضیف ویسے تو ہر روز زائرین کے لیے کھانا تیار کرتا اور ان میں تقسیم کرتا ہے البتہ دینی مناسبات پر زائرین کی کثرت کو مدنظر رکھتے ہوئے عام دنوں سے ہٹ کر نیاز کا وسیع انتظام کیا جاتا ہے اور انہی مناسبات میں سے ایک حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کا یوم وفات بھی ہے۔

اس مرتبہ زائرین اور پرسہ داروں کی بڑی تعداد نے کربلا کے مقدس روضوں میں آ کر پرسہ پیش کیا۔ اس موقع پر ہمارے شعبہ نے دس ہزار سے زيادہ افراد کے لیے کھانا تیار کیا اور اسے پیک کر کے زائرین میں تقسیم کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: