خدماتی سیکشن کا عملہ بہت سے رضا کاروں کے ہمراہ زائرین کی رہنمائی اور آمد و رفت میں آسانی کے لیے سرگرم عمل ہے....


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گردو نواح میں رش کو کم کرنے، زائرین کی آمدو رفت میں آسانی اور ان کی رہنمائی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خدماتی سیکشن کا عملہ سینکڑوں رضا کاروں کے ہمراہ دن رات زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل ہے۔
مذکورہ سیکشن کے سربراہ الحاج خلیل ہنون نے بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن کے عملہ کے افراد 24گھنٹے روضہ مبارک کے مرکزی دروازوں کے قریب اور ان کے گردو نواح کے ایریا میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور زائرین کو مطلوبہ رہنمائی مہیا کر رہے ہیں۔
ہمارے سیکشن نے زائرین کی رہنمائی کے لیے تمام بیرونی دروازوں پر بڑے بڑے پوسٹر اور پلے کارڈ نصب کیے ہیں جن کی مدد سے زائرین اپنی مطلوبہ جگہوں پر پہنچنے میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں اور اسی طرح روضہ مبارک کے حوالے بہت سے پمفلٹ بھی زائرین میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
روضہ مبارک کے گردو نواح میں موجود پودوں اور باغیچوں کی حفاظت اور انہیں پانی دینے کے لیے بھی خاص طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: