روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر منفرد خدمات۔۔۔۔

قرائت کی تصحیح کا ایک حلقہ
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید عقیل عبد الحسین یاسری نے بتایا ہے کہ چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کی دینی رہنمائی اور خدمت کے لیے قرآن انسٹیٹیوٹ نے منفرد انداز میں زائرین کی خدمت کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی ہے وہ امور کہ جن کے ذریعے زیارت اربعین امام حسین (ع) کے لیے آنے والے زائرین کو مذہبی رہنمائی مہیا کی جارہی ہے ان میں سے ایک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے عملہ اور طالب علموں کی طرف سے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص کی قرائت کی تصحیح بھی شامل ہے۔ اس منفرد خدمت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے روضہ مبارک کے مختلف حصوں میں موجود قاریان قرآن کے گرد رش نظر آرہا ہے کہ جو اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ قرآن کی صحیح تلاوت کے لیے مطلوبہ علوم کو سیکھنے کا بے حد شوق رکھتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: