روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کے شرعی سوالات کا جواب دینے کے لیے خصوصی انتظامات...


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن نے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کی دینی رہنمائی اور ان کے شرعی سوالات کا جواب دینے کے لیے روضہ مبارک کے اندر اور کربلا آنے والے تمام راستوں میں دسیوں مراکز قائم کیے ہیں کہ جہاں دن رات موجود افراد زائرین کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں اور انہیں مطلوبہ مذہبی رہنمائی میسر کر رہے ہیں۔
مذکورہ بالا مراکز میں زائرین کے سوالات کا جواب دینے کے علاوہ بہت سی دینی کتابیں، مذہبی پمفلٹ اور عمومی شرعی مسائل پر مشتمل کتابیں بھی زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: