سادۃ الخدم أمّ الأئمّة الصدّيقة الطاهرة حضرت فاطمہ الزهراء(عليها السلام) کے جشن میلاد پر پھول اور مٹھائی ہاتھ میں تھامے زائرین کا استقبال کرتے رہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سادۃ الخدم الحوراء الإنسيّة أمّ أبيها سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کے پُرمسرت اور مبارک دن کے آغاز ہی سے اپنے روایتی لباس پہنے ہوئے اور پھول اور مٹھائی ہاتھ میں تھامے حرم مطہر کے ہر دروازے پہ زائرین کا استقبال کرتے رہے اور انھیں اس بابرکت دن کی مبارک باد کے ساتھ مٹھائی اور پھول پیش کرتے رہے۔

سادۃ الخدم ڈویژن کے سربراہ سید ہاشم الشامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہم عالم اسلام اور اپنے آقا و مولا امام مہدی علیہ السلام کو أمّ الأئمّة الصدّيقة الطاهرة حضرت فاطمہ الزهراء(عليها السلام) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک اور پرمسرت موقع پرہمارے ڈویژن کے عملے نے ہزاروں زائرین کرام کو أمّ أبيها سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزهراء (عليها السلام) کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائی اور تازہ گلاب اور پھول تقسیم کئے۔ اس بابرکت دن کے احیاء کے لئے سادۃ الخدم صبح کے ابتدائی حصے ہی سے روضہ مبارک کے تمام داخلی دروازوں میں قطاروں میں کھڑے ہو کر آنے والے زائرین کو مبارک باد دینے اور انھیں مٹھائیاں اور پھول پیش کرنے کا اعزاز حاصل کرتے رہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: