الکفیل ہسپتال : (closed blind technique) کا استعمال کرتے ہوئے 26 سالہ مریض کی بائیں ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچر کو فکس کرنے کے لئے کامیاب سرجری

کربلا کے الکفیل سپر اسپیشلٹی اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک بیس سالہ مریض کی بائیں ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچر کو فکس کرنے کے لئے کامیاب سرجری کی ہے۔ یہ سرجری (closed blind technique) جیسی جدید ترین سرجری تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے۔

ہسپتال میں آرتھوپیڈکس، فریکچر اور جوڑوں کے ماہر ڈاکٹر احسان الفرج نے کہا، "ہماری میڈیکل ٹیم نے حال ہی میں 26 سالہ مریض کی بائیں ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچر کو فکس کرنے کے لئے فیمر بون کو کاٹنے اور نئی ہڈی ٹرانسپلانٹ کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، " گذشتہ کئے گئے ناکام آپریشنز کی وجہ سے ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچرکے علاوہ مریض کی بائیں ٹانگ بھی ٹیڑھی ہو سکی تھی۔ یہ سرجری (closed blind technique) جیسی جدید ترین سرجری تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے اورمریض آپریشن کے 24 گھنٹے بعد ہی کھڑا ہونے اور چلنے کے قابل تھا۔"

انہوں نے مزید کہا، "(closed blind technique) ہڈیوں کے ٹوٹنے کے علاج کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی ہے اور اس قسم کی تکنیک آپریشن کے بعد جسمانی تھراپی کے وقت کو کم کرتی ہے تاکہ مریض سرجری کے 24گھنٹے کے بعد کھڑا ہو سکے اور چل پھر سکےاور تیزی سے معمول کی زندگی میں واپس آ سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: