سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی عراق فورم برائے پائیدار ترقی میں ممتاز شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارمخطوطات سے وابستہ سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم نےعراقی وزارت منصوبہ بندی کی دعوت پر عراق میں پائیدار ترقی کے عمل میں تعاون کے لیے منعقد کئے جانے والےعراق فورم برائے پائیدار ترقی کے منصوبے کے آغاز میں حصہ لیا۔

مرکز کے ڈائریکٹرپروفیسر حسنین الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "اس اہم منصوبے کے آغاز میں ہماری شرکت وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے ہمارے مرکز کو دی گئی دعوت کی بنیاد پر ہوئی ہے، کیونکہ عراقی وزارت منصوبہ بندی نے 2030 کے زیادہ تر پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔"
فورم کے آغاز میں وزارت منصوبہ بندی کے نائب وزیر ڈاکٹر ماہر حماد جوھان نے وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر خالد بتال النجم کی نمائندگی کرتے ہوئےتقریر کی، جس میں انہوں نے کہا: ہم اس فورم کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء خصوصا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے شکر گزار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم تعلیم، بیداری، پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں سماجی بیداری کے کلچر کو پھیلانے اور اس کے نتیجے میں ایک مثبت معاشرے کی تعمیر میں اہم ثابت ہوگا۔ ان اہداف کو حاصل کرنے کے حقیقی رجحانات کا مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ایک زندگی اور بہترین معاشرے تک پہنچنا ہے۔

سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ڈائریکٹر سید حسنین الموسوی نے فورم کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا، "عراق فورم برائے پائیدار ترقی سے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ محترمہ ارینا وویشکووا نے بھی کظاب کیا، جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ پائیدار ترقی کا پلیٹ فارم پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی طرف اٹھنے والا پہلا قدم ہے۔ اس پلیٹ فارم کا تعلق صرف وزارت منصوبہ بندی سے نہیں ہے، بلکہ تمام وزارتوں، محکموں، اداروں اور معاشرے نے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ملکرکام کرنا ہے۔"

اس کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام کے ڈائریکٹر سید وائل الشہاب نے بھی فورم سے خطاب کیا۔

فورم کی افتتاحی تقریب میں عراق میں پائیدار ترقی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی شامل تھی، جسے سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم نے شعبہ علاقائی اور مقامی ترقی کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا تھا، جسے شعبہ علاقائی اور مقامی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد محسن السید نے پیش کیا۔ اس تقریب کے اختتام پر ایک ڈائیلاگ سیشن بھی منعقد کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: