قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے پانچویں الحقیبہ القرآنیہ منصوبے کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سےمنسلک قرآن مرکز بابل برانچ نے پانچویں الحقیبہ القرآنیہ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
یہ پروجیکٹ (عقائد، فقہ، تفسیر، عربی زبان، قرآنی علوم، تدریس کے طریقے، تلاوت اور تجوید کے اصول، قرآنی تحقیق) پر تعلیمی و تربیتی لیکچرز پر مشتمل ہے جن کا مقصد شرکاء کی مہارت اور علمی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

اس منصوبے کی افتتاحی تقریب بابل گورنریٹ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے منسلک العمید ایجوکیشنل کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں قرآن مرکز کے ڈائریکٹر جواد النصراوی، قرآن مرکز کے سربراہ ڈاکٹر احمد شیخ علی، طلباء اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

قرآن مرکز کے ڈائریکٹر جواد النصراوی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام قرآن کریم کی تلاوت، اس میں غور و فکر ، حفظ اور ہر اس سرگرمی کو جو قرآنی ثقافت کو پھیلانے میں معاون ہو، کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ قرآن مرکز اور اسکی علاقائی شاخوں کے قیام سے ایسی کوششوں اور سرگرمیوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

قرآن مرکز بابل برانچ کے سربراہ جناب منتظر المشائخی نے کہا: "پانچویں الحقیبہ القرآنیہ منصوبے کے دوران دو سال میں علمی، قرآنی، فکری اور تحقیقی موضوعات پر 14تعلیمی و تربیتی کورسز کروائے جائیں گے جن کا مقصد علوم القرآن کے اساتذہ کو تربیت دینا ہے۔"

اس تقریب میں قرآن مرکز بابل برانچ کے طلباء کے ایک گروپ نے قرآن پاک کی تلاوت کا شرف بھی حاصل کیا۔ تقریب کے اختتام پربصرہ میں منعقدہ قرآنی مقابلے میں صوبہ بابل کے شرکاء جنہوں نے عراق میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، کو اعزاز سے نوازا گیا۔ آخر میں قرآن مرکز بابل برانچ کے سربراہ نے قرآن مرکز کے ڈائریکٹر جواد النصراوی کی حمایت اور مسلسل تعاون اور قرآنی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: