روضہ مبارک امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل سید عیسیٰ الخراسان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے آج پیر کی سہ پہر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سيّد مصطفى مرتضى ضياء الدين سے ملاقات کی اور انھیں اس عظیم منصب پر تعیناتی پہ مبارک باد پیش کی۔
روضہ مبارک امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل سید عیسیٰ الخراسان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد حرم مطہر کے نئے سیکریٹری جنرل سيّد مصطفى مرتضى ضياء الدين،ان کے نائب، اور ا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین سے ملاقات کی اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی نئی کابینہ اور اس کے سربراہ کو اس عظیم منصب پر تعیناتی پہ مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔
ملاقات کے دوران دونوں مقامات مقدسہ کے درمیان مشترکہ تعاون اور مسلسل ہم آہنگی بالخصوص زائرین کو خدمات کو بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے سيّد مصطفى مرتضى ضياء الدين کو روضہ مبارک امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے گبند مبارک پر لہرانے والا علم اور متبرک تحائف پیش کئے۔
روضہ مبارک حضرت ابوالفضل عباس (ع) کی جانب سے بھی وفد کو متبرک تحائف پیش کئے گئے اور دعائیہ کلمات کے ساتھ وفد کو رخصت کیا گیا۔