ماہ رجب کے استقبال اور الإمام الباقر اور امام الهادي (عليهما السلام) کے جشن ولادت کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو انہتائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجایا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے رجب المرجب کے بابرکت اور باحرمت مہینے کے استقبال اور اقمار محمدیہ کے جشن ولادت کی مناسبت سے خصوصی تیاریاں کی گیئں ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو انہتائی خوبصورتی اور عقیدت سے سجایا گیا ہے۔ آج بروز جمعرات، ماہ رجب کی پہلی تاریخ کو امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت کا مبارک دن ہے اور اس کے بعد آپ (ع) کے پوتے امام علی الہدی علیہ السلام کی ولادت کا یوم سعید ہے جو اس مبارک مہینے کی دوسری تاریخ کو ہوگا۔

روضہ مبارک میں ہر طرف خوشی اور مسرت کے مظاہر نظر آرہے ہیں۔ سلائی ڈویژن کی جانب سے تیاکردہ ماہ خدا کو خوش آمدید کہنے کے لئے استقبالیہ کلمات اور اقمار محمدیہ کے جشن ولادت کے سعید ایام کی مناسبت سے مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینرز ہر طرف آویزاں ہیں۔ روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے فضا کو خوشگوار بنا رہے ہیں۔ رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

مقدس حرم کی دیواروں اور اس کے میناروں کو بھی رنگ برنگے برقی قمقوں اور تازہ گلاب کے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ خوشی اور مسرت کے یہ مظاہر مابین الحرمین میں بھی زائرین اور مومنین کو روحانی خوشیاں عطا کر رہے ہیں اور ماہ خدا کے اس افضل مہینے میں کربلا کے مقامات مقدسہ زمین پر بہشت کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔

دوسری طرف حسب روایت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس بابرکت مہینے کے احیاء اور انوار محمدیہ کے ایام سعید کی مناسبت سے متعدد محافل اور پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جن کی ابتداء آٹھویں سالانہ امام باقر ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب کے انعقاد سے کی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: