کربلا سیٹلائٹ چینل گروپ کے جنرل سپروائزر کی سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین سے ملاقات

کربلا سیٹلائٹ چینل گروپ کے جنرل سپروائزر انجینئر حیدر گیلوخان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری اور مراسم زیارت کی ادائیگی کا شرف حاصل کیا۔ وفد نے روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ جناب علی البدری بھی موجود تھے۔
وفد نے سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے فرائض کی انجام دہی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ م
روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین نے کربلا سیٹلائٹ چینل گروپ کی طرف سے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی آواز اور پیغام کو تمام دنیا تک پہنچانے اور مراسم زیارت اور سرگرمیوں کو نشر کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بے حد سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
ودف کے سربراہ انجینئر حیدر گیلوخان نے اکہا کہ یہ گروپ ان میڈیا چینلز میں سے ایک ہوگا جو ہر سطح پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سرگرمیوں اور تقریبات کی حمایت کرے گا اور ہم محبت اور مشترکہ کام کے لئے روبط کو مضبوط بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: