قرآن مرکز کی جانب سے حفظ قرآن پراجیکٹ کے طلباء کے لیے قرآن کیمپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن مرکز نے حفظ قرآن پراجیکٹ کے طلباء کے لیے پہلے قرآن کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔

یہ کیمپ روضہ مقدس کے العلقمی سروس کمپلیکس میں منعقد کیا گیا ہے اور اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلباء کی حفظ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا اور حفظ شدہ حصوں کو دہرانا اور تلاوت کے احکام، طرز تلاوت اور قرآنی تعلیمات کے بارے میں لیکچرز اور فورمز منعقد کرنا ہے۔

قرآن کیمپ کے مختلف تعلیمی و تربیتی سیشنزاور سرگرمیاں صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک جاری رہتی ہیں۔ کیمپ میں شریک طلباء کو قیام اور طعام کے علاوہ دیگر تفریحی اور تعلیمی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ کیمپ کے اختتام پر شرکاء کو تعریفی اسناد سے اور تحائف سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ کیمپ ہر سال موسم بہار کے دوران (10) دن کے لئے منعقد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد قرآن مجید حفظ کرنے کی ثقافت کو فروغ دینا، ھفظ کرنے والے طلباء کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑھانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: