روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سادة الخدم کے شعبہ کے افراد اپنا روایتی لباس پہنے ہوئے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے روضہ مبارک کے اندر اور دوسرے تمام مراکز میں 24گھنٹے زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل ہیں۔
سادة الخدم کے شعبہ کے افراد روضہ مبارک کی صفائی، زائرین کی آمد و رفت اور تمام دوسرے خدماتی امور میں باقی خدام کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔