روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) مرکزکی جانب سے جبل الصبر اور ام المصائب حضرت زینب (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت کے موقع پر شعبہ خطابت برائے خواتین کے تعاون سے سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات اور ڈویژنزسے وابستہ وویمن سٹاف اورخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ مجلس عزاء الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) مرکز کے ہال میں منعقد ہوکی گئی تھی۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد روضہ مبارک سے وابستہ فیملی کلچر سینٹر کی گائیڈ محترمہ عذرا الشامی نے (حضرت زینب سلام اللہ علیہا - صبر، عفت اور جرأت کا روشن مینار)کے عنوان سے ایک لیکچر دیا جس میں انہوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ اور فضائل و مصائب کو بیان کرتے ہوئے کہ کہ آپ نے ہر حال میں اللہ تعالیٰ حکم کے آگے سر تسلیم خم رکھا اور تمام مشکلات، مصیبتوں اور قربانیوں کو خدا کی رضا پر فوقیت دیتے ہوئے فرمایا کہ "میں نے اس میں خوبصورتی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔"
انھوں نے کہا کہ آج ہر مومن مرد اور عورت کو حضرت زینب (سلام اللہ علیھا) کی سیرت طیبہ کی پیروی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی کی گئی اور زیارت مبارکہ حضرت زینب(سلام اللہ علیھا)، زیارت عاشورہ، حدیث کساء اور تعجیل ظہور امام زمانہ علیہ السلام کے لئے دعائے فرج پڑھی گئی اورتمام دنیا بالخصوص وطن عزیز کے تحفط اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔




