طوزخرماتو میں مسلسل جاری ملکی اور عالمی دہشت گردوں کی سفاکانہ جرائم کے باوجود طوزخرماتو کے مومنین امام حسین(ع) کے چہلم میں شریک ہیں

طوزخرماتو کا ماتمی جلوس

کسی دانا نے کہا تھا کہ اگر تم علی بن ابی طالب(ع) کو اپنا ھادی مانتے ہو تو تمہیں دنیا کی سفاکیت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
عراق کے شمال میں واقع شہر طوزخرماتو میں رہنے والے شیعہ گزشتہ کافی عرصے سے عراقی اور عالمی دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل شہید کیے جا رہے ہیں اور ان افراد کا فقط جرم یہی ہے کہ یہ لوگ حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے شیعہ ہیں اور ان کے دلوں میں امام حسین(ع) کی محبت ہے۔
دہشت گردوں کی تمام تر دھمکیوں اور سفاکانہ مظالم کے باوجود بھی طوزخرماتو کے مومنین امام حسین(ع) کے چہلم میں شرکت کے لیے کربلا آئے ہیں اور ان کے نوحوں اور نعروں میں امام حسین(ع) کی محبت پر باقی رہنے کا عزم اور اعلان موجود ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: