مرکز’’رُحماءُ بينَهُم‘‘ نے خاندانی سرپرستی سے محروم بچوں کے لئےمصابيح العطاء پروگرام کے چوتھے سیزن کا آغاز کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز’’رُحماءُ بينَهُم‘‘ نے خاندانی سرپرستی سے محروم بچوں کے ایک گروپ کے لئےمصابيح العطاء پروگرام کے چوتھے سیزن کا آغاز کیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز’’رُحماءُ بينَهُم‘‘ میں خاندانی سرپرستی سے محروم بچوں کو روضہ مبارک کی سرپرستی مہیا کی جاتی ہے اور ان کی رہائش، تعلیم وتربیت اور دیگر ضروریات زندگی کا انتظام کیا جاتا ہے۔
مرکز کے ڈائریکٹر جناب امیر حسن نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "مصابيح العطاء پروگرام ایک اہم پروگرام ہے اور ان بچوں کی معاشی وسماجی بحالی، ان کے نفسیاتی مسائل اور محرومیوں کے خاتمے، سوچ، رویے اور شخصیت کی تعمیر اور نشوونما سے متعلق ہے۔"

انھوں نے کہا کہ مصابیح العطاء پروگرام ثقافتی، تعلیمی، تربیتی، تفریحی اور عمومی سرگرمیوں اور پروگراموں کی ایک سیریز پر مشتمل ہے جو اس گروپ میں امید کی کرن پیدا کرتے ہیں اور معاشرے میں اپنی منفی تصویر کو تبدیل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ان بچوں کی معاشی وسماجی بحالی، ان کے نفسیاتی مسائل اور محرومیوں کے خاتمہ کے لئے اور معاشرے میں ان بچوں کے سماجی اور ثقافتی مقام اور حیثیت کو بلند کرنے کے لئے ہر ممکن مادی و انسانی وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: