امام موسی کاظم (ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) میں آمد

کل بروز ہفتہ امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) کے یوم شہادت پرامام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) اور اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کو پرسہ پیش کرنے کے لئے کربلا کے ماتمی جلوسوں نے روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) میں حاضری دی اور مراسم زیارت ادا کئے۔

ماتمی جلوسوں کی مقدس روضوں میں آمد کا سلسلہ صبح سویرے ہی شروع ہو گیا کہ جو شام تک جاری رہا۔ کربلا کی ماتمی انجمنوں اور مواکب کی طرف سے نکالے گئے ان عزائی جلوسوں میں اہل کربلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والے جلوس عزاء شارع قبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخل ہوئے ہیں اور وہاں عزاداری اورپرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پہنچے اور وہاں ساتویں امام کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کیا اور ماتم و عزاداری برپا کی۔
دوسری طرف ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب عزائی جلوسوں کا استقبال کرنے اور بھیڑ سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات اور تیاریاں کی گئیں تھیں۔
واضح رہے کہ عباسی خلیفہ ہارون رشید نے امام موسی کاظم علیہ السلام کو طویل عرصے تک قید میں رکھا۔ امام علیہ السلام کو ہارون رشید کے حکم پہ متعدد زندانوں میں قید میں رکھا گیا سب سے پہلے امام کو بصرہ میں عيسى بن جعفر کے پاس قید کیا گیا، پھر امام کو وہاں سے فضل بن ربيع کی قید میں منتقل کر دیا گیا، پھر امام کو فضل بن يحيى کی قید میں دے دیا گیا اور آخر میں امام موسی کاظم علیہ السلام کو سندی بن شاہك کی قید میں رکھا گیا اور اسی ملعون نے ہارون کے حکم پہ امام موسی کاظم علیہ السلام کو زہر دے دیا جس کی وجہ سے آپ علیہ السلام 25 رجب المرجب 183 ہجری کو شہید ہوئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: