ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم سب سے پہلے شعائر امام حسین(ع) کو اپنے اندر زندہ کریں(ڈپٹی سیکرٹری روضہ مبارک حضرت عباس[ع])

(ڈپٹی سیکرٹری روضہ مبارک حضرت عباس[ع])
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے منعقد ہونے والے پہلے سالانہ الطف ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری انجینیئر بشیر محمد جاسم نے کہا کہ: ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم سب سے پہلے شعائر امام حسین(ع) کو اندر زندہ کریں اور اسے اپنے اخلاق اور سیرت و کردار میں نمونہ عمل قرار دیں۔
جناب بشیر محمد جاسم نے چہلم امام حسین(ع) کے حوالے سے حاضرین کو تعزیت و پرسہ پیش کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی کی کوفہ یونیورسٹی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا ذکر کیا۔
جناب بشیر محمد نے واقعہ کربلا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہئے کہا کہ واقعہ کربلا آج سے تقریبا 1400سال پہلے رونما ہوا اور بنو امیہ اور اس کے چاہنے والوں نے اس سانحہ کو چھپانے کی مکمل کوشش کی لیکن آج بھی واقعہ کربلا ہمارے وجدان اور ذھنوں میں اس طرح سے راسخ ہے کہ جیسے کل ہی رونما ہوا ہو۔
جب امام حسین(ع) کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا تو اس وقت ان سے بڑھ کر پوری زمین پر کوئی افضل مخلوق نہ تھی۔
جب امام حسین(ع) نے فاسد طاغوتی نظام کے خلاف قیام فرمایا تو اس وقت اسلام کا فقط نام باقی رہ گیا تھا قرآن تو موجود تھا مگر فقط اس کی تحریر باقی تھی لہٰذا امام حسین(ع) نے ایسا انقلاب برپا کیا کہ جس کی روشنی کربلا سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گئی۔
یہ بات واضح رہے کہ کوفہ یونیورسٹی کی طرف سے چہلم امام حسین(ع) کے حوالے سے دو روزہ پہلا سالانہ الطف ثقافتی سیمینار منعقد کیا گیا کہ جس کی تقریبات 29تا30دسمبر2013تک جاری رہیں اس سیمینار کے انعقاد کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا خصوصی تعاون بھی شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: