روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور کوفہ یونیورسٹی کی طرف سے منعقد ہونے والے پہلے سالانہ الطف ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب۔۔۔۔۔

سیمینار میں موجود حاضرین

بروز اتوار 25صفر 1435ھ بمطابق 29دسمبر2013ء کو کوفہ یونیورسٹی کی طرف سے پہلے سالانہ الطف ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں مرکزی اور صوبائی حکومت کے ارکان، دینی و سماجی شخصیات اور مقدس روضوں کے وفود کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز عالمی شہرت یافتہ قاری سید حسنین الحلو نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اس کے بعد عراق کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور تمام شہداء عراق اور امت اسلامیہ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اس کے بعد کوفہ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عقیل عبد یاسین نے خطاب کیا اور اپنے خطاب کے دوران واقعہ کربلا کے بارے میں گفتگو کی ڈاکٹر عقیل کی تقریر کے بارے میں بعض معلومات کو حاصل کرنے کے لیے اس لنک کواستعمال کریں: http://alkafeel.net/urdu/news/index.php?id=388
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری انجینئر بشیر محمد جاسم نے یونیورسٹی کے چانسلر کے بعد خطاب کیا جناب بشیر محمد جاسم کے خطاب کے بعض پہلوؤں کو جاننے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں: http://alkafeel.net/urdu/news/index.php?id=389
اس تقریب میں کوفہ یونیورسٹی کے طلاب نے بہت سے قصائد اور تاریخی واقعات پر مشتمل اشعار بھی پڑھے۔
اس سیمینار کا مقصد نئی نسل میں حسینی ثقافت اور قیام امام حسین(ع) کے اصولوں راسخ کرنا اور اسے عملی زندگی میں نافذ کرنا ہے اور اسی طرح سے عالمی دہشت گردوں اور منحرف افکار پر مشتمل نظریات کے حملوں سے طلاب کو بچانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: