العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کی جانب سے (مُمهِّدون) کےعنوان سے آرٹسٹک نمائش کا انعقد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے منسلک العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کے العمید سیکنڈری اسکول فار گرلز کی جانب سے صاحب العصر والزمان(عجّل الله فرجه الشريف) کے جشن ولادت کے ضمن میں (مُمهِّدون) کے عنوان سےایک آرٹسٹک نمائش منعقد کی گئی ہے۔ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد شعبان کے ان مبارک ایام کا احیاء اور طالبعلموں میں تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو فروغ اور ترقی دینا ہے۔
شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر احمد صبیح الکعبی نے کہا، "یہ نمائش ان سرگرمیوں اور پروگراموں میں سے ایک ہے جو ہمارا شعبہ طلباء میں تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو فروغ اور ترقی دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے منعقد کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ نمائش متعدد سرگرمیوں اور تقریبات پر مشتمل تھی جن کے دوران طالبات نے اپنی تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ العمید سیکنڈری اسکول فار گرلزکی طالبات نے صاحب العصر والزمان امام المہدی علیہ السلام کی شان مبارک میں مدح خوانی کی۔ اس مبارک موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے بچیوں نے خونصورت اشعاراور نظمیں بھی پڑھیں۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "نمائش میں طالبات کی طرف سے تیار کردہ ڈرائنگز اور دستکاری کے خوبصورت نمونے بھی پیش کئے گئے تھے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: