سربراہ شیعہ اوقاف بورڈ : روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بیرونی توسیعی منصوبے کو جاری رکھنے کے لئے حکومتی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر حیدر الشمری نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بیرونی توسیعی منصوبے کو جاری رکھنے کے لئے حکومتی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ "حرم مطہر کی بیرونی توسیع کے لیے حکومتی کوششوں اور حمایت کی ضرورت ہے، اور یہ تعاون وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کی طرف اس منصوبے کے خصوصی بجٹ مختص کر کے فراہم کیا جا سکتا ہے اور اس منصوبے کے لئے پارلیمانی کوششوں کی بھی ضرورت ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، " بیرونی توسیعی منصوبے کے لئے اضافی اراضی کا حصول روضہ مبارک کے مستقبل کے مختلف منصوبوں اور سالانہ لاکھوں زائرین کی ضروریات پوری کرنے اور انھیں بہترین خدمات کی فراہمی میں معاون ہو گی۔ "
انھوں نے مزید کہا کہ "شیعہ اوقاف بورڈ ضروری مالی رقوم مختص کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں اور وزارتوں اور پارلیمانی کمیٹیوں کے ساتھ مل کر کوشش کرے گا، ، تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو تعمیرو توسیع کو مکمل کیا جا سکے ۔"

واضح رہے کہ شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ نے بیرونی توسیعی منصوبے کی تفصیلات جاننے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ روضہ مقدس کے اردگرد کے علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: