اس نیمہ شعبان پہ کربلا میں 800 سے زائد مواکب نے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین کو خدمات فراہم کیں

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسین نے اعلان کیا ہے کہ اس نیمہ شعبان کی مناسبت پر ہمارے پاس رجسٹرڈ مواکب میں سے 800 خدماتی مواکب نے کربلا میں زائرین کو خدمات پیش کی ہیں اور ان کے علاوہ غیر رجسٹرڈ مواکب کی بھی بہت بڑی تعداد زائرین شعبان کو کھانے، پینے، رہائش اور میڈیکل وغیرہ کی سہولیات فراہم کر رہے تھے۔
مذکورہ شعبہ کے اسسٹنٹ انچارج سید ہاشم الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "نصف شعبان کی زیارت میں شرکت خالصتاً خدمات پر مبنی ہوتی ہے، اس لیے زیارت نصف شعبان میں شرکت کرنے والے تمام مواکب خدماتی تھے جنہوں نے زائرین کو کھانا کھلانے، رہنے، پینے کا پانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی و طبی خدمات فراہم کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ان مواکب نے زیارت نصف شعبان سے تین دن سے قبل اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کیں تھیں، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ وسیع تر ہوتی گیئں اور ان میں سے کچھ مواکب نے زیارت کے اختتام کے بعد بھی خدمات کی فراہمی جاری رکھی۔ خدماتی مواکب کو مرتب کئے گئے منصوبے کے مطابق تقسیم کیا گیا تھا تاکہ یہ مواکب وزارت صحت کی سفارشات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے زائرین کو کھانے پینے ، رہائش اور دیگر خدمات فراہم کر سکیں۔ "
انہوں نے نشاندہی کی کہ : " اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ مواکب کی بھی بہت بڑی تعداد زائرین شعبان کو کھانے، پینے، رہائش اور میڈیکل وغیرہ کی سہولیات فراہم کر رہی تھی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: