روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران زائرین کو خدمات پیش کرنے والے رضاکاروں نے نصف شعبان کی زیارت کے اختتام کے بعد، مراسم زیارت کی ادائیگی کا شرف حاصل کیا۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے رضاکار خواہ وہ صحت، سلامتی، تنظیمی یا خدمت کے حوالے سے ہوں، مراسم زیارت ادا کرنے کے لیے آقا و مولا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں جمع ہوئے اور پھر روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف روانہ ہوئے۔
روضہ مبارک امام حسین (ع) پہنچ کر انہوں نے خوشی و مسرت کے ماحول میں زائرین کی ایک جماعت کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور رسوم زیارت ادا کیں۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے مختلف گورنریٹس سے رضاکاروں نے نصف شعبان کی زیارت کے دوران زائرین کو حفاظتی، تنظیمی، خدماتی اور طبی خدمات فراہم کرنے میں کربلا کے مقامات مقدسہ سے وابستہ خدام کو تعاون فراہم کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔