حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کا پُرسہ پیش کرنے کے لئے سامراء آنے والے زائرین کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خدماتی کاوشیں.....۔

زائرین کے رش کا منظر
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب سید ھاشم موسوی نے بتایا ہے کہ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یومِ شہادت پر عزاداری کے قیام اور اس المناک دن کے احیاء کے لئے سامراء میں روضہ مبارک امام علی نقی و امام حسن عسکری علیھما السلام کی زیارت کے لئے آنے والے لاکھوں زائرین کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام بہت سے خدماتی امور کو سر انجام دیا کہ جن میں دیسوں گاڑیوں کو زائرین کو حرم سے بس سٹینڈ تک پہنچانے کے لئے فراہم کیا اور اسی طرح سامراء کے روضہ مبارک کے اندر دوسری خدمات کے لئے بھی اپنے سینکڑوں ملازمین اور خدمات کو سامراء بھیجا کہ جن کو اس عظیم خدمت کی خاطر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام سیکشنوں سے لیا گیا تھا اس کے علاوہ زائرین کے لئے طبی خدمات مہیا کرنے اور ان کے لئے کھانے پینے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے تھے۔
سید موسوی نے بتایا کہ موسم کی شدت، امنی خطرات اور دشمنانِ اھل بیت علیھم السلام کی دھمکیوں کے باوجود پورا سامراء شہر زائرین سے بھر گیا تھا اور ہر طرف فقط مؤمنین اور عزادار ہی نظر آ رہے تھے۔ بغداد سے لے کر سامراء تک پورے راستہ میں زائرین کی خدمت کے لئے بے شمار عارضی کیمپس لگائے گئے تھے کہ جن میں زائرین کے لئے کھانے پینے اور آرام کے تمام وسائل مہیا تھے۔ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سامراء اور زائرین کے تمام راستوں اور تمام اردگرد کے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے فوجی اور نیم فوجی دستوں نے سینکڑوں کلو میٹر کے علاقے کو گھیر رکھا تھا۔
اس المناک مناسبت کے احیاء کے لئے عراق کے دوسرے شہروں اور لبنان، بحرین، سعودیہ، ایران اور بہت سے دوسرے ملکوں سے زائرین کی بڑی تعداد چند دن پہلے سے ہی سامراء پہنچ گئی تھی.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: