روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے انسانیت کے نجات دہندہ امام الحجہ المنتظَر(عجّل الله فرجه) کی ولادت باسعادت کے پر مسرت اور مبارک موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب خادم اہل بیت علیہم السلام شیخ ابراہیم الزکزاکی کے فورم اور افریقن سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے دینی علوم کے افریقی طلباء کے لئے منعقد کی گئی تھی۔
نجف گورنریٹ کے مرکزی ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد منتظم جماعت کی جانب سے جناب مسلم الجابری نے اس یوم سعید کے حوالے سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے استقبالیہ تقریر کی۔
اس کے بعد شیخ احمد معاذ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس فورم کی میزبانی اور افریقی طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور سینٹر فار افریقن سٹڈیز کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد اس تقریب کے مہمان خصوصی سید عبدالمطلب الموسوی نے تقریر کی ، جس میں انھوں نے نظریہ مہدیت سے متعلق کئی محوروں پربات کی۔ .
اس کے بعد شيخ الزكزاكي نے افریقی طلباء کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے ایک رہنمائی اور تعلیمی لیکچر دیا۔
اس تقریب میں حوزہ علمیہ کربلا اور نجف کے افریقی طلباء نے مداح خوانی کرتے ہوئے خوبصورت قصیدے بھی پڑھے۔
تقریب کے اختتام پر طالب علم شیخ زین العابدین عبداللہ نےافریقی طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے اس طرح کی تقریبات اور مذہبی فورمز کے انعقاد اور ان کی سرپرستی کرنے پرروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور سینٹر فار افریقن سٹڈیز کا شکریہ ادا کیا۔











