روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کربلا کے بک فیئر میں مقبول شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ فکرو ثقافت اور شعبہ معارف اسلامی و انسانی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کربلا میں انٹرنیشنل بک فیئر کے پانچویں ایڈیشن میں سینکڑوں متنوع اشاعتوں کے ساتھ بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کتابی نمائش ماحول دوست ہفتہ کی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جو کہ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کربلا میں (23 / 27 شعبان 1443هـ) بمطابق (27 / 31 مارچ 2022م) تک جاری رہے گا۔

اس شرکت کے بارے میں نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي، نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس اہم ثقافتی فورم اور بین الاقوامی اور مقامی سطح پر منعقد کیجانے والی نمائشوں میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں میں شامل ہے جن کا مقصد کتاب اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ایسی نمائشوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم فکری اور ثقافتی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔ اس نمائش میں فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، رسالے اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، " اس نمائش میں ہمارا پویلین خاص و عام کی توجہ کا مرکز ہے خصوصا انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلباء کی ایک وسیع موجودگی اور زبردست ٹرن آؤٹ د دیکھنے کو مل رہا ہےاور نمائش میں موجود ہماری فکری اور ثقافتی مصنوعات کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔"

اسی تناظر میں انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے اپنے ادارہ کے ثقافتی ہفتہ میں حرمین شریفین کی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا اور اسے اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور افکار کو عام کرنے میں ایک اہم اور اچھا اقدام قرار دیا اور یہ شرکت طالب علموں کے دلوں میں یہ کیفیت پیدا کرتی ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام بشمول تمام مقامات مقدسہ ان کے قریب ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: