خصوصی فورم برائےعراق میں انتہا پسندانہ جرائم کی ڈاکیومنٹیشن کے چوتھے اور آخری تحقیقی سیشن کا انعقاد

آج منگل کی سہ پہر، پہلے خصوصی فورم (عراق میں انتہا پسندی کے جرائم کی ڈاکیومنٹیشن: اس کے طریقے، طریقہ کار، چیلنجز) کا چوتھا اور آخری تحقیقی اجلاس منعقد ہوا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن علیہ السلام ہال میں منعقد ہونے والے اس ریسرچ سیشن کی صدارت امام کاظم علیہ السلام کالج کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کاظم کمر نے کی۔ اس ریسرچ سیشن کے دوران پیش کردہ تحقیقی مقالات کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
- (ایک ماڈل کے طور پر انتہا پسندی، چیلنجز، معیارات، حکمت عملیوں اور ماحولیاتی دہشت گردی کے جرائم کی ڈاکیومنٹیشن اور فہرست سازی) جیسے پروفیسر عبید الہدی معتوق الحاتم نے پیش کیا۔
- (مقبول یادداشتیں اور انتہا پسندی کے جرائم کی ڈاکیومنٹیشن میں اس کا کردار)، جسے عراقی سینٹر فار ڈاکومینٹیشن آف ایکسٹریمسٹ کرائمز کے ڈاکٹر رائد عبيس نے پیش کیا۔
- (انفال اور نسل کشی کے جرائم اور ان کے تسلسل کو روکنے کے لیے ڈاکیومنٹیشن کرنا)، پروفیسر ڈاکٹر هونز أمين حسن جیرامو یونیورسٹی برائے انتظامی امور نے پیش کیا۔

خصوصی فورم (عراق میں انتہا پسندانہ جرائم کی ڈاکیومنٹیشن: اس کے طریقے، طریقہ کار اور چیلنجز) کے عنوان سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک عراقی مرکز برائے انتہا پسندانہ جرائم کی ڈاکیومنٹیشن اور ملّا الكبير ریسرچ سینٹر کویہ یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: