قرآن یونٹ کی جانب سے منعقد کردہ قرآنی و اخلاقی پروگرام (زینت الحیات) میں (170) طالبات کی شرکت۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےشعبہ مذہبی رہنمائی برائے خواتین سے منسلک قرآن یونٹ نے قرآنی پروگرام زینت الحیات کے تحت کربلا گورنریٹ کےاللّاذقية پرائمری اسکول کی پانچویں اور چھٹی جماعت کی (170) طالبات کی میزبانی کی۔
یونٹ کی سربراہ سیدہ فاطمہ الموسوی نے بتایا کہ: "یہ پروگرام اللّاذقية پرائمری اسکول کے تعاون اور طالبات کے والدین سے رضامندی حاصل کرنے بعد منعقد کیا گیا تھا، جس میں بہت سی متنوع تعلیمی و قرآنی سرگرمیں شامل تھیں جو طالبات کی عمر اورشعور کے مطابق ترتیب دی گئی تھیں تاکہ ان کے علمی، فکری اور ثقافتی ذخیرے میں اضافہ کیا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس پروگرام کا روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کی اجتماعی زیارت سے ہوا، اور پھر حرم مطہر کے امام کاظم علیہ السلام سرداب میں قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔جس کے اختتام پر طالبات نے اہل بیت علیہم السلام سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت قصیدے پڑھے۔

انھوں نے مزید کہا، "اس کے بعد ہم طالبات کوروضہ اقدس حضرت عباس علیہ السلام میں ایک دوسرے مقام پر لے گئ، جہاں دیگر سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں قرآن کوئز مقابلہ بھی شامل تھا۔

اسکول انتظامیہ، والدین اور طالبات نے اس قیمتی پروگرام کے لیے قرآنی یونٹ کا شکریہ ادا کیا، اور امید ظاہر کی کہ اس تعلیمی و قرآنی پروگرام کو جاری رکھا جائے گا اور اسے مزید وسیع کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: