روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ختم قرآن محفل کے انعقاد سے رمضان پروگرام کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز کی جانب سے بروز اتوار (1 رمضان المبارک 1443ھ) بمطابق (3 اپریل 2022 عیسوی) کی سہ پہر کو حرم اطہر کی روحانی فضاؤں میں ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں قاریان قرآن کے ایک گروپ نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ ختم قرآن کی اس بابرکت محفل کا انعقاد روضہ مبارک کے امام الحسن علیہ السلام بیسمینٹ کیا گیا۔ یہ محفل ماہ مقدس کے اختتام جاری رہے گی۔
قرآن مرکز کےسربراہ شیخ جواد نصراوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلاوت قرآن پاک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم ترین سرگرمیوں میں سے ہے اور ماہِ رمضان میں ختمِ قرآن کی محفل کا شمار روضہ مبارک کے اہم ترین رمضانی پروگراموں میں ہوتا ہے۔ کیونکہ رمضان اور قرآن کے درمیان بہت خاص، گہرا اور مضبوط تعلق ہے۔
ختم قرآن کی اس محفل میں ہر روز قرآنِ مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا جاتا ہے۔ شام 5 بجے شروع ہونے والی اس محفل کا اختتام شام 6 بجے ہوتا ہے اور اسے مختلف میڈیا ہاؤسز اور چینلز جن میں (فرات چینل ، قرآن پاک چینل ، مہدی چینل ، اور عقیلہ چینل اور دیگر شامل ہیں براہ راست نشر کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: