رمضان المبارک کے دوران قرآن یونٹ کی جانب سے حرم مطہر کے اندر اور باہر منعقد کی جانے والی وسیع تر قرآنی اور ثقافتی سرگرمیاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن یونٹ کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے ہی مرتب کردہ پروگرام کے مطابق قرآنی محافل، تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے جس کا مقصد خواتین میں قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا ہے۔

الکفیل ورلڈ نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے یونٹ کی سربراہ فاطمہ الموسوی نے کہا کہ رمضان المبارک قرآن کی بہار اورعبادتوں کا موسم ہے۔ لہٰذا قرآن یونٹ نے اس ماہ مبارک کے آغاز ہی سے کتاب مقدس کی تلاوت اور اس میں غور و فکر کے لئے روضہ مبارک کے اندر اور باہر ختم القرآن محافل اور دیگر فکری و ثقافتی تقریبات کا انعقاد شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن یونٹ کی جانب سے یکم رمضان المبارک سے لیکر 27 رمضان المبارک تک ہر روز ختم القرآن کی دو بابرکت محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ قرآن خوانی کی پہلی محفل صبح 9:00 بجے اور دوسری مجلس دوپہر 2:30 بجے روضہ مبارک کی بیسمنٹ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مقام صاحب العصر والزمان میں بھی ہروز صبح 9 بجے محفل قرآن منعقد کی جا رہی ہے۔ قرآن یونٹ بذریعہ ٹیلی گرام اور فیس بک پیج ایک ورچوئل قرآنی محفل بھی منعقد کر رہی ہے جو ان لوگوں کے لیے ہے جو حضوری طور پر منعقد کی جانے والی محافل میں شرکت نہیں کر سکتے۔

اس ماہ مبارک کے دوران اہل بیت علیہم السلام کے ایام ولادت یا شہادت کے ساتھ ساتھ شب قدر کے احیاء کے لئے بھی خصوصی قرآنی تقاریب اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ۔ نیز اس مبارک مہینے کے دوران یونٹ کی جانب سے قرآنی، فقہی اور ثقافتی پروگرام اور مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: