بروز ہفتہ 16 ربیع الاول 1435ھ بمطابق 18 جنوری 2014ء کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء ہال میں علمی و تحقیقی سیمینار کی افتتاحی تقریب اور پہلی نشست منعقد ہوئی کہ جس میں بغداد یونیورسٹی کے چانسلر کے اداری معاون ڈاکٹر حسین حمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا: آٹھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الرسالہ ثقافتی جشن کے ضمن میں ہونے والے علمی و تحقیقی سیمینار کی صدارت دئیے جانے پر بغداد یونیورسٹی حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے ادارے کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
ڈاکٹر حسین حمود نے یہ بھی کہا: آج ہم رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جشن میلاد ان کے نواسے سید الشھداء کے جوار میں منا رہے ہیں اور ہم سب محبت، وحدت اور دوستی کے جذبات سے لبریز ہیں اور ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اسلام محبت اور بھائی چارے کا مذہب ہے کہ جس کی بنیادیں بہت ہی بلند اصولوں پر رکھی گئی ہیں یہ دین اپنی حکیمانہ اور عادلانہ شریعت اور قوانین کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں کے نظام اور ان کی مشکلات کے حل کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اور جسمانی اور روحانی حوالے سے انفرادی اور اجتماعی اخلاق، طریقہ عمل اور اقتصاد وغیرہ کے تمام اصولوں اور ذمہ داریوں کو ہر زمانے کے لئے بیان کر چکا ہے۔
ڈاکٹر حسین نے سیمینار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اس سیمینار میں اپنے تحقیقی مکالات کے ساتھ اس لئے حاضر ہیں کہ ہم کو اس کا مکمل یقین ہے کہ حضرت محمد (ص) اور ان کے اھل بیت علیھم السلام ہی فقط تاریخ و حدیث کے چمکتے ستارے ہیں اور ایسی علامت ہیں کہ جن سے عازمین کی آنکھوں اور محقیقین کے اقدام کو تسکین پہنچتی ہے۔
اس سیمینار کے لئے 40 تحقیقی مکالات کو پیش کیا گیا ہے کہ جن میں سے ماہرین نے 32 کو قبول کیا اور ان میں سے 21 کو سٹیج پر پڑھا جائے گا اور 11 کو کو بیان بیان نہیں کیا جائے گا اور یہ سب انتہائی اعلیٰ تحریروں پر مشتمل ہیں۔