آٹھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الرسالہ جشن کے ضمن میں منعقد ہونے والے علمی و تحقیقی سیمینار کی افتتاحی تقریب۔

افتتاحی تقریب
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والے آٹھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الرسالہ جشن کی تقریبات کے ضمن میں منعقد ہونے والے علمی سیمینار کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 16 ربیع الاول 1435ھ بمطابق 18 جنوری 2014ء کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں دینی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
علمی و تحقیقی سیمینار کی ابتداء قاری سید صفاء فحام نے تلاوت قرآن مجید سے کی اور اس کے بعد سیمینار کی انتظامی و انعقادی کمیٹی (بغداد یونیورسٹی) کی طرف سے بغداد یونیورسٹی کے چانسلر کے اداری معاون ڈاکٹر حسین حمود نے خطاب کیا ڈاکٹر حسین حمود کی تقریر کے چند بیانات کو جاننے کے لئے اس لنک کو استعمال کریں۔
http://alkafeel.net/urdu/news/index.php?id=416
اس کے علاوہ حوزہ علمیہ کے استاد سید حسین حکیم نے خطاب کیا اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کا اس جشن اور سیمینار کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اس سلسلہ میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اسی طرح عراقی یونیورسٹیوں کے اھل بیت اطہار علیھم السلام سے ارتباط کی تعریف و مدح کی۔
سید حسین حکیم نے رسول خدا (ص) کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد (ص) کی شخصیت انسانی کمال کے حقیقی معنی کی مجسم تصویر ہے تاکہ امت ان سے خیر و صلاح کے حوالے سے ہر چیز کو اخذ کرے اور یہ سیمینار اور پروگرام معاشرے کو بیدار کرنے اور اس جانب متوجہ کرنے کے حقیقی اور سنجیدہ قدم ہیں۔ سکالرز کو چاہیے کہ رسول خدا (ص) کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تحقیقی مکالے لکھیں اور اس سلسلہ میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: