آٹھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الرسالہ جشن کے ضمن میں ہونے والے علمی و تحقیقی سیمینار کی پہلی نشست۔

سیمینار کی پہلی نشست
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والے آٹھویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الرسالہ جشن کی تقریبات کے ضمن میں بروز ہفتہ 16 ربیع الاول 1435ھ بمطابق 18 جنوری 2014ء کو علمی و تحقیقی سیمینار کی پہلی نشست روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء ہال میں منعقد ہوئی۔
پہلی نشست میں پانچ موضوعات پر عراق اور بیرون ملک سے آئے ہوئے سکالرز نے خطاب کئے۔
سب سے پہلے بغداد یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جناب نوری ساعدی نے خطاب کیا کہ جن کا موضوعِ سخن ’’قرآن کا حضرت محمد (ص) کے ذکر کرنے کا اسلوب‘‘ تھا۔
اس کے بعد بغداد یونیورسٹی کے دو اساتذہ کی مشترکہ تحقیقی و تالیفی کاوش کو حاضرین کے سامنے پڑھا گیا جس میں سپین میں اسلامی حکومت اور اس کے بعد والے واقعات اور اس کے پس منظر میں رسول خدا (ص) کی شخصیت کے بارے میں گفتگو کی گئی اس مکالے کو جناب محمد بواد طریحی اور جناب صفاء عبد اللہ برہان نے تحریر کیا تھا۔
اس کے بعد بغداد یونیورسٹی سے ہی تعلق رکھنے والے استاد جناب حسن مندیل عکیلی نے اپنا مکالہ پڑھا کہ جس کا موضوع یہ تھا: (عربی لغت کو جاننے کے لئے حدیث ہی اصل مصدر ہے)۔
اس کے بعد ڈاکٹر زین العابدین موسوی نے کظاب کیا کہ جن کا موضوع ’’نبی (ص) کا تاریخی مطالعہ‘‘ تھا ڈاکٹر زین العابدین کربلا یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دیتے ہیں۔
پھر صحیح بخاری اور دوسری صحاح میں موجود ان جھوٹی روایات پر مشتمل ایک مکالہ پڑھا گیا کہ جن میں رسول خدا (ص) کی توہین کی گئی ہے اس مکالے کو ڈاکٹر عصام کاظم غالبی اور جمال کاظم طفیلی نے مل کر لکھا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ صحت کربلا کی طرف سے ڈاکٹر سیلم جوھر اور جرمنی سے آئے ہوئے ڈاکٹر احمد حسن موسوی نے بھی اپنے اپنے مکالے پڑھے کہ جن میں سے پہلے سکالر کا موضوع ’’ ظاہری نبوت اور تاریخ و اعتقاد میں تبدیلی تھا جبکہ دوسرے سکالر کا مکالہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے رسول خدا (ص) کی شان میں اشعار تھے کہ جو اس نے مسلمان ہونے کے بعد لکھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: