قرآن مرکز بغداد برانچ کی جانب سے منعقد کیا جانے والا چوتھا سالانہ رمضان قرآن مقابلہ اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز بغداد برانچ کی جانب سے منعقد کیا جانے والا رمضان قرآن مقابلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ یہ کوئز مقابلہ حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن پر مبنی سوالات پر مشتمل تھا جس میں بغداد کے مختلف علاقوں کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ یہ قرآن کوئز مقابلہ بغداد کے شمال مشرق میں واقع مرکزی حسینیہ میں منعقد کیا گیا تھا۔

مقابلے کی اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد قرآن مرکز کے ڈائریکٹر جواد النصراوی نے خطاب کیا اور مقابلے کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مرکز اور اس کی علاقائی شاخوں کے قرآن منصوبوں کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ان کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا، جن میں قرآن پاک کی تلاوت، فکری اور علمی فورمزاور تربیتی کورسز وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے بعد مقابلے کے فائنل راؤنڈ کا ٓٓغاز ہوا جس میں الموهوبين اور حسینیہ العسکری کی دو ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور الموهوبين کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل حاصل کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: