آج جمعرات کی سہ پہر کربلا مقدسہ کی ایمانی اور روحانی فضائیں ملک بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کا استقبال کر رہی ہیں اور دن ڈھلنے کے ساتھ ساتھ میں مومنین کی تعداد میں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ وہ رمضان المبارک کی تیسری شب جمعہ کربلا کے مقامات مقدسہ میں خدا کے حضور عبادات ومناجات میں گزارنا چاہتے ہیں۔
آج کے دن عموما زائرین کا ہجوم بتدریج بڑھتا جاتا ہے اور نماز مغرب کے بعد اور نماز فجر تک اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور صحن اور اس کے اطراف زائرین سے کھچا کھچ بھر جاتے ہیں۔
اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مومنین اور زائرین کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر ممکنہ مادی و انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے جاتے ہیں۔