رمضان افطار پروگرام کے تحت ایتام اور سیکورٹی فورسز کے شہداء کے خاندانوں اور دیگر خاندانوں کے لئے افطار ضیافتوں کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف اور شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے رمضان افطار پروگرام کے تحت ایک مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق ایتام اور سیکورٹی فورسز کے شہداء کے خاندانوں اور دیگر خاندانوں کے لئے افطار ضیافتوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف کے سربراہ انجینئر عادل الحمامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہم ہر سال رمضان المبارک کے دوران حرم مقدس کے جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایات کی پران افطار ضیافتوں کا انعقاد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے مضیف کے ڈائننگ ہال میں ایتام اور سیکورٹی فورسز کے شہداء کے خاندانوں اور دیگر خاندانوں کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل کیا، مضیف کے عملے نے ان کا استقبال کیا اور انہیں حرم مطہر کے برکتوں سے بھرے دسترخوان سے پکوان پیش کیے۔"

اسی تناظر میں روضہ مقدس کے شعبہ تعلقات عامہ میں داخلی تعلقات اور رابطہ یونٹ کے سربراہ جناب سمیر الکریتی نے وضاحت کی کہ "محکمہ تعلقات عامہ اس بابرکت مہینے میں اس طرح کے پروگرام اور تقریبات کے انعقاد کا ہمیشہ سےخواہاں رہا ہے۔ رمضان کا مہینہ معاشرے کے اس گروپ سے سماجی یکجہتی کا اظہار کرنے اور یتیموں اور ان کے اہل خانہ کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے اور ان کے ساتھ ماہ مقدس کی خوشیاں بانٹنے کا ایک ذریعہ ہے۔"

اور انہوں نے کہا، "ہم نے اس پروگرام کے تحت ایک شیڈول تیار کیا ہے جس میں کربلا کے ایتام اور ان کے اہل خانہ کی میزبانی کی جا رہی ہے اور رمضان افطارکی یہ ضیافتیں مقدس مہینے کےآغازسے اب تک جاری ہیں۔ یہ پروگرام صوبہ کربلا کے ہر علاقے میں رابطہ کاروں کے ساتھ مل کر انجام دیا جاتا ہے اور اس بار ہم نے 400 یتیموں اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک پروگرام تیار کیا، جس میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور ابا الفضل العباس علیہ السلام کی زیارت، الکفیل میوزیم کا دورہ اور ایک افطار ضیافت شامل تھی۔ "

ایتام اور ان کی فیملیزنے روضہ مبارک کےاس سخاوت مندانہ اقدام اور رمضان المبارک کی ایک اچھی شام پر خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی اس پروگرام کے انچارج اور خدام کے اعمال اور کامیابی کو مقبول فرمائے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: