الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے احیاء کے لئے منعقد کئے جانے والے رمضان قرآن اجتماعات کے اختتام کا اعلان کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ذیلی ادارے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے احیاء کے لئے منعقد ہونے والے رمضان قرآن اجتماعات کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔ یہ رمضان قرآن اجتماعات الکفیل دینی مدارس برائے خواتین سے منسلک اسکولوں کے تعاون سے متعدد گورنریٹس میں منعقد کئے گئے تھے بشمول کربلا گورنریٹ کہ جہاں فاطمہ بنت اسد قرآنی اسکول کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک تین سائٹس مركز الصدّيقة الطاهرة العباس رہائشی کمپلیکس، گرلز ہاسٹل العمید یونیورسٹی میں منعقد کئے گئے تھے , جن میں (250) سے زیادہ خواتین نے یکم رمضان المبارک سے لیکر 25 رمضان المبارک تک روزانہ کی بنیاد پر مسلسل شرکت کا شرف حاصل کیا۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی سربراہ مسز بشریٰ الکنانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "کورونا وبائی مرض کی وجہ سے گذشتہ دو سالوں کے دوران کی انتہائی محدود پیمانے پرسرگرمیوں رمضان پروگرام کا انعقاد کیا گیا لیکن اس مرتبہ ماہِ خدا کے احیاء کے لئے گورنریٹ میں الکفیل دینی مدارس برائے خواتین سے منسلک تمام مدارس کو رمضان پروگرامز میں شامل کیا گیا تھا، بشمول کربلا گورنریٹ میں فاطمہ بنت اسد قرآنی اسکول نے اپنے تجربہ کار عملے کےذریعے مختلف قرآنی اور فکری سرگرمیوں اورپروگرام کا انعقاد کیا۔
انھوں نےٍ کہا، "رمضان اور قرآن کی فیوض و برکات حاصل کرنے کے لئے رمضان پروگرام کا زیادہ تر حصہ ختم القرآن کی محافل اور قرآنی سرگرمیوں پر مشتمل ہے جو کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک تین سائٹس میں منعقد کی گیئں، جن میں شامل ہیں: (مركز الصدّيقة الطاهرة - العباس رہائشی کمپلیکس - گرلز ہاسٹل العمید یونیورسٹی)۔

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: " قرآنی فورمز اور محافل کےانعقاد کے علاوہ دیگر عقائدی، تعلیمی، فکری اور ثقافتی سرگرمیوں، فورمزاور مقابلوں کا انعقاد بھی رمضان پروگرام کا حصہ تھا۔"

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "قرآن کریم کی تلاوت، روزانہ کی دعاؤں، زیارت عاشورہ اور دعائے جوشن کبیرکی تلاوت بھی ہمارے پروگرام میں شامل تھیں۔ اس بابرکت مہینے میں مذہبی مناسبات کے احیاء (امام حسن علیہ السلام کی ولادت مبارک - امام علی علیہ السلام کی شہادت کی راتیں، شب قدر) کے لئے تقریبات کا انعقاد بھی ہماری رمضان قرآن سرگرمیوں کا اہم ترین حصہ تھا ۔


انھوں نے کہا کہ ، "کربلا گورنریٹ کے علاوہ بھی ملک کے دیگر گورنریٹس میں بھی رمضان قرآن محافل کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں (1250) سے زیادہ خواتین نے احیائے رمضان کی بابرکت اور پرنور تقریبات میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: